تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 6:41

کم عمر بچے بھی ذہنی تناؤ کا شکار ہوسکتے ہیں، تحقیق

واشنگٹن …این جی ٹی …بچوں کی زندگی پر یشانی اور ذہنی دبا ؤ سے آزا د ہو تی ہے اس با ت کو ایک حالیہ تحقیق نے ر د کر دیا ہے ۔ ایک نئی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ تین سال سے کم عمر بچے بھی ڈپریشن جیسے مر ض کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ تحقیق کے مطابق اسکو ل جانے کی بتداء کر نے والے بچے اکثر گہرے ذہنی تناؤ کا شکار ہوجا تے ہیں۔ واشنگٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹروں کے مطابق ابھی تک لوگوں نے چھ سال سے کم عمر بچوں میں ذہنی تناؤ کو خاص توجہ نہیں دی جا تی جبکہ کم عمر بچے اپنی جذباتی ناپختگی کی بناء پر اس کا اظہار نہیں کر پا تے۔ اس تحقیقاتی ٹیم نے تین سے چھ سال کے 200بچوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے اُن کے ذہنوں کو چار مختلف طریقوں سے جانچا نتیجتاً 75 بچوں میں گہرا ذہنی تناؤ پایا گیا۔ذہنی تناؤ کی شکایت اُن بچوں میں بہت عام ہوتی ہے جن کی مائیں اُنکی پیدائش کے دنوں میں کسی ذہنی تناؤ کا شکار رہ چکی ہوں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.