14 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:3
لاہور: عالمی یوم ذیابیطس پر عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے پروگرام
لاہور … عالمی یوم ذیابیطس پر لاہور میں بیماری کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے پروگرام منعقد کئے گئے۔ لاہور میں یوم ذیابیطس پر ہونے والے سرگرمیوں میں زندگی کے مختلف شعبوں کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس میں ایک این جی او نے ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی کا اہتمام کیا ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ شوگر کا مرض دل، گردے اور آنکھوں کے مسائل پیدا کرتا ہے۔ ذیابیطس سے دوچار افراد اس کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے روزانہ 45 منٹ تک واک کریں ۔ جیو نیوز لاہور آفس میں کارکنوں کے شوگر ٹیسٹ کا اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹرزنے اسٹاف کا شوگر لیول چیک کیا اور طبی مشورے دیئے۔