تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
15 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:54

ائیر فریشنر کا زیادہ استعما ل بر یسٹ کینسر کا باعث بن سکتاہے،تحقیق

لندن …ایک حا لیہ تحقیق کے مطا بق گھروں میں ائیر فر یشنر کا زیا دہ استعما ل بر یسٹ کینسر کا باعث بن سکتاہے ۔برطا نیہ میں کی جانے والی اس تحقیق میں بتا یا گیاہے کہ جن گھروں میں ائیر فریشنر کا استعما ل زیادہ ہوتا ہے وہاں خواتین میں بر یسٹ کینسر کا خطرہ بیس فیصد تک بڑ ھ جا تا ہے۔ماہرین کا کہناہے ائیر فریشنر کے بلا کس جو خو شبو کے بخارات خا رج کرتے ہیں اس خطر ے کو زیا دہ بڑھا دیتے ہیں ۔ماہرین نے خواتین کو خبر دار کرتے ہوئے گھر وں میں صفا ئی کے لیے استعما ل ہو نے والے کیمیکلز کو بھی صحت کے لیے خطر نا ک قرار دیاہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.