تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 4:57

فاٹا کے تمام قبائلی علاقوں میں آج سے تین روزہ پولیو مہم کا آغاز

فاٹا…جنوبی وزیرستان سمیت فاٹا کے تمام قبائلی علاقوں آج سے تین روزہ پولیو مہم کا آغازکردیاگیا ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹ جنوبی وزیرستان شاہداللہ خان کے مطابق جنوبی وزیرستان سمیت فاٹا کے تمام قبائلی علاقوں میں آج سے تین روز ہ پولیو مہم کا آغازکردیاگیا ہے۔فاٹا کے قبائلی علاقوں میں 8لاکھ 22ہزار سے زائد پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کے جن علاقوں کو متاثرین واپس جاچکے ہیں ان علاقوں میں تین روزہ پولیو مہم زور و شور سے جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.