تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 نومبر 2012
وقت اشاعت: 16:33

مکئی کے ننھے ننھے دانے کئی طبی فوائد کے حامل ہیں،تحقیقی رپورٹ


نیویارک …سردی اوربارش کے موسم میں گرما گرم مکئی کے دانے جتنے مزیدار لگتے ہیں ان کے طبی فوائد بھی اتنے ہی زیادہ ہیں۔ بھٹے یا مکئی کے دانوں میں موجود غذائیت انتہائی صحت بخش ثابت ہوتی ہے جس میں موجود وٹامن B1اور B5 جسمانی توانائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نئے خلیات بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس میں موجود وٹامن سی دیگر امراض سے لڑنے کی بھی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں موجود نشاستہ جسم کی توانائی بحال کر کے اندرونی طاقت فراہم کرتا ہے۔مکئی کے مزیدار دانے کھانے سے کمزور بینائی کا علاج بھی کیا جاسکتا ہے۔ مکئی میں موجود Carotenoid نہ صرف بینائی تیز کرتا ہے بلکہ وٹامن ا ے کے حصول کا بھی ایک بہترین ذریعہ ہے۔ایک حالیہ امریکی تحقیق کے مطا بق پا پ کا ر ن صحت کے لیے نہایت فائدہ مندہیں جن کا استعمال پھل اور سبزیوں کی طر ح ہی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطا بق پا پ کار ن میں بھی پھلو ں میں پا یا جا نے والے اہم جزو موجو د ہو تے ہیں لہذا وہ افرادجو پھل اور سبزیا ں کھانا پسند نہیں کرتے وہ پا پ کار ن کھاسکتے ہیں ۔ تحقیق میں یہ بھی کہا گیاہے کہ ڈائٹنگ کر نے والے افراد بھی پا پ کا ر ن کھا سکتے ہیں کیو نکہ یہ ایک بہترین غذا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.