تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 8:33

خیبر پختونخوا ہ کے19 اضلاع میں سہ روزہ پولیو مہم جاری

پشاور…خیبر پختونخوا کے پولیو کے حوالے سے ہائی رسک قرار یئے گئے 19 اضلاع میں سہ روزہ پولیو مہم جاری ہے۔مہم کے پہلے روز چار لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے گئیڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی خیبر پختونخوا ڈاکٹر جانباز آفریدی نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبے کے پولیو کے حوالے سے ہائی رسک قرار دیئے جانے والے انیس اضلاع میں مہم کے پہلے روز چار لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے۔انکا کہناتھا کہ مہم بیس نومبر تک جاری رہے گی جس میں مجموعی طور پر چودہ لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے چار ہزارٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.