19 نومبر 2012
وقت اشاعت: 11:33
قبائلی علاقوں میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی
فاٹا…ملک کے قبائلی علاقوں میں آج سے انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے، مہم کے دوران 6 لاکھ بچوں کو پولیو بچاوٴ قطرے پلائے جائیں گے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق قبائلی علاقہ جات میں آج سے تین روزہ یوم انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے 6 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم میں 21 سو ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ حکام کے مطابق کرم اور اورکزئی ایجنسی میں محرم الحرام کے باعث جبکہ شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورت حال کے باعث انسدادپولیو مہم نہیں چلائی جاسکی ہے۔