تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 5:33

کینسر دنیا کی سب سے جان لیوا اور مہنگی بیماری

نیویارک…این جی ٹی…امریکا کی کینسر سوسائٹی نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اموات اوران سے ہونے والے مالی نقصانات کے حساب سے کینسر دنیا کی سب سے جان لیوا اور مہنگی ترین بیماری ہے۔جہاں ایک طرف یہ بیماری سالانہ لاکھوں لوگوں کی موت کا سبب بن جاتی ہے وہیں یہ اپنے ساتھ ساتھ معیشت کو بھی لے ڈوبتی ہے۔American Cancer Societyکی رپو رٹ میں کینسر کو انسانوں کے لیے جان لیوا ہونے کے ساتھ ساتھ معیشت کے لیے بھی منفی عنصر ٹھہرایا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینسر سے ناصرف پیداواری صلاحیت میں کمی واقع ہوتی ہے بلکہ یہ ایڈز،ملیریا،نزلے اور پھیلنے والی دیگر کئی بیماریوں کی نسبت زیادہ افراد کی موت کا سبب بنتا ہے۔عالمی ادارہِ صحت بہت پہلے ہی اس بات کی پیشن گوئی کرچکا تھا کہ بہت جلد کینسر دل کے امراض سے سبقت لے جاتے ہوئے زیادہ اموات کا سبب بن جائیگا جبکہ صرف2008میں کینسر کے باعث اخراجات کا تخمینہ895بلین ڈالر لگایا گیا ہے جو عالمی خام پیداوار کے1اعشاریہ5فیصد کے برابر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.