20 نومبر 2012
وقت اشاعت: 15:33
کوئٹہ میں77 ہڑتالی ڈاکٹرز کو جسمانی ریمانڈ پر جیل بھجوادیاگیا
کوئٹہ…کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے، جبکہ گذشتہ روز گرفتار کئے گئے79 ہڑتالی ڈاکٹروں میں سے 77کوجوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد جسمانی ریمانڈ کے لئے جیل بھجوادیا ہے۔کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں مغوی ڈاکٹر سعید خان کی عدم بازیابی اور حکومتی کارروائی کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری رہی،دوسری جانب گذشتہ روز گرفتار کئے گئے اور آج رضاکارانہ گرفتاری پیش کرنیوالے 79ڈاکٹروں کو آج جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیاگیا، جوڈیشیل مجسٹریٹ نے 77ہڑتالی ڈاکٹروں کو جوڈیشیل کرکے جیل بھجوانے کا حکم دیدیا،اس سے قبل ڈاکٹروں کی جانب سے ضمانت پر رہائی کی درخواست جمع کرائی گئی، جوڈیشیل مجسٹریٹ نے ڈاکٹرز گرفتاری معاملے کی کاروائی کل بدھ کیلئے موخرکردی ہے۔