تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
12 فروری 2013
وقت اشاعت: 8:47

قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم 18 فروی سے ہوگی

پشاور…قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم 18 فروی سے شروع کی جا رہی ہے۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر انسدادپو لیو مہم شروع نہیں کی جا رہی ہے ۔ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو کے دوران سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے جن کے لیے 2 ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ فاٹا حکام کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیر ستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر انسدادپو لیو مہم شروع نہیں کی جا رہی ہے۔ جس سے دو لاکھ سے زیادہ بچے پو لیو سے بچاوٴ کے قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.