تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
15 فروری 2013
وقت اشاعت: 13:10

بارش کے موسم میں ہیپاٹیٹس ، ٹا ئی فائد پھیلنے کا خطرہ بڑھ جا تا ہے، طبی ماہرین

کراچی…طبی ماہر ین کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم میں کھانسی ،نزلہ ، زکام سمیت ہیپاٹیٹس اور ٹا ئی فائد پھیلنے کا خطرہ بڑھ جا تا ہے۔ اس موسم میں بچوں کی خوراک اور صفا ئی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ بارش کے بعد جہاں سرد موسم کی شدت میں اضا فہ ہو جا تا ہے وہیں اس موسم میں مختلف امراض بھی جنم لیتے ہیں جن میں کھانسی ،نزلہ ،زکام سمیت ڈائریا،ہپا ٹیٹس اور ٹائی فا ئد شا مل ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس موسم میں بچوں کو سردی سے محفوط رکھا جائے ،انہیں کھٹی اور ٹھنڈی چیزوں سے پر ہیز کرایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.