تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
18 فروری 2013
وقت اشاعت: 1:32

کراچی میں ایک بار پھر انسداد پولیو مہم موخر

کراچی…کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہو ئی صورتحال کے باعث ایک بار پھر انسداد پولیو مہم موخر کردی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اتوار کے روز ضلعی حکومت کی جانب سے کراچی میں 18 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا جس کے باعث ایک بار پھر ڈسٹرک سینٹرل سمیت متعدد علاقوں میں انسداد پولیو مہم کو موخر کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے سیکورٹی سمیت تمام مسائل پر بات چیت ہو گی جس کے بعد فیصلہ کیا جا ئیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.