تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 فروری 2013
وقت اشاعت: 10:54

رو زمرہ کی عام اشیا ء بھی صحت کیلئے خطر نا ک ہوسکتی ہیں،عا لمی ادارہ صحت

نیویارک …این جی ٹی …ایک حا لیہ تحقیق کے مطابق روز مر ہ استعما ل کی مختلف اشیا ء میں صحت کے لیے نقصان دہ کیمیکل پا ئے جا تے ہیں ۔عالمی ادارہ صحت کی روپورٹ کے مطا بق بچو ں کے کھلو نوں ،گھر وں میں پا نی کی فٹنگ میں استعمال ہو نے والے پا ئپ سے لے کر اے ٹی ایم کار ڈتک پلاسٹک کے مختلف سامان میں ایسے کیمیکل پا ئے جا تے ہیں جو بر یسٹ کینسر ، دمہ ،با نچھ پن اور بچو ں میں پیدائشی امراض کے سبب بن سکتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق Phthalatesنامی یہ کیمیکل بچوں میں لیو کیمیا کے سبب بنتا ہے جبکہ ٹن کین اور سن گلاسز میں مو جو د Bisphenol Aانسا نی جسم میں سر ایت کرکے مجمو عی صحت اور نشو ونما کو متا ثر کر تا ہے ۔ رپو رٹ میں فصلو ں پراسپر ے کی جا نے والی جراثیم کش ادویات کو پر وسٹیٹ کینسر کی اہم وجہ بھی قراردیا گیاہے ۔ڈبلیو ایچ اوکی رپورٹ میں انسا نی صحت کے لیے مضر کیمیکلز کے استعما ل پر پا بندی لگا نے کی تجویز بھی پیش کی ہے جس سے آنے والی نسلوں کی صحت کو محفو ظ بنا یا جاسکے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.