تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 فروری 2013
وقت اشاعت: 16:14

کراچی میں نجی اسپتالوں کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ

کراچی … ای ڈی او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ کراچی کے نجی اسپتالوں کو رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں پالیسی مرتب کر لی گئی جس کے تحت کراچی کے اسپتالوں اور میٹرنٹی ہومز اور لیبارٹریز کو رجسٹرڈ کیا جائے گا۔ ای ڈی او ہیلتھ کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں شہر کے تمام نجی اسپتالوں کا سروے کیا جائے گا، رجسٹریشن کے بعد 2 سال کیلئے اسپتالوں کو لائسنس جاری کیا جائے گا۔ ای ڈی او ہیلتھ نے مزید بتایا ہے کہ رجسٹریشن کرنے سے جعلی اور غیر معیاری اسپتالوں کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.