تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
22 فروری 2013
وقت اشاعت: 13:33

ملک بھرمیں انسدادپولیوکی قومی مہم ختم،16لاکھ بچے قطروں سے محروم

اسلام آباد…ملک بھرمیں انسدادپولیوکی3روزہ قومی مہم ختم ہوگئی ہے،مہم کے دوران 16لاکھ بچے ایک بارپھرپولیوسے بچاووٴکے قطرے پینے سے محروم رہے۔پولیو مانیٹرنگ سیل کے مطابق کراچی کے8ٹاوٴنزمیں4لاکھ بچے پولیوسے بچاوٴکے قطرے پینے سے محروم رہے ۔خیبرپختونخوامیں7لاکھ50 ہزاربچے ،کوئٹہ میں4لاکھ بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہے۔ اِس کے علاوہ فاٹامیں50ہزاربچوں کوپولیوسے بچاوٴکے قطرے نہیں پلائے جاسکے۔پولیومانیٹرنگ سیل کے مطابق اِن علاقوں میں پولیوٹیمزپرحملوں کے بعدانسدادپولیومہم موٴخرکی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق پولیومہم میں1کروڑ60لاکھ بچوں کوپولیوسے بچاوٴکے قطرے پلانے کاہدف تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.