تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
25 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:54

خیبر پختون خوا حکومت نے پولیو ورکرز کو ہر ممکن تحفظ کی یقین دہانی کرادی

پشاور… خیبر پختون خوا حکومت نے صوبے کے تمام اضلاع میں پولیو ورکرز کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پشاور میں جاں بحق ہونے والے پولیو ورکرز کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر ایکسائز لیاقت شباب نے کہا کہ صوبے کے کسی بھی ضلع میں پولیو مہم بند نہیں کی گئی بلکہ ہر ماہ پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔اس موقع پر بین الاقوامی تنظیم روٹری کلب کی جانب سے پولیو مہم کے دوران جاں بحق ہونے والے چار پولیو ورکرز کے لواحقین میں آٹھ لاکھ روپے تقسیم کئے گئے۔ بہترین خدمات پر اسلامیہ کالج یونی ورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نورجہاں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز بھی دئیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.