26 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:14
موم بتی کا دھو اں کینسر کا باعث بن سکتا ہے
نیویارک…این جی ٹی… امریکی ماہرین کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات ثابت ہو ئی ہے کہ اند ھیروں میں اجالا کر نے والی مو م بتیا ں مضر صحت ہیں۔امر یکی ما ہر ین کے مطا بق خو شبو دار مو م بتیو ں سے نکلنے والا دھواں نہ صر ف انسانی صحت کے لیے مضر ہے بلکہ سرطان کا بھی با عث بن سکتا ہے۔تحقیق میں بتا یا گیا ہے کہParaffin Wax سے بنی مو م بتیا ں مضر صحت کیمیکل کا بڑی مقدار میں اخراج کر تی ہیں۔موم بتی سے نکلنے والا دھواں سانس کے ذر یعے جسم میں داخل ہو کردمہ اور خارش کے علاوہ سرطان جیسی مہلک مرض کا بھی سبب بن سکتا ہے۔