تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 فروری 2013
وقت اشاعت: 6:55

روزدانت صاف کرنے سے کئی امراض کا خدشہ کم ہوجاتاہے، تحقیق

کراچی… روزانہ دانت صاف نہ کرنے سے منہ کی کئی بیماریاں تو ہوتی ہی ہیں ، لیکن سروے سے پتہ چلا ہے کہ اس سے دل کاعارضہ، دماغی امراض ا ورکینسر بھی ہوسکتا ہے ،برٹش میڈیکل جرنل کے مطابق ایسے لوگ جو دن میں دو مرتبہ دانت برش کرتے ہیں ان کے مقابلے میں ایسے لوگ جو اپنے دانتوں کا خیال نہیں رکھتے ان میں دل کی بیماریوں کا امکان ستر فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ منہ کی صفائی نہ ہونے سے شریانوں میں رکاوٹ بھی پیدا ہوتی ہے۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ برش کرنے سے ذہنی امراض کا خدشہ بھی کم ہوجاتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.