تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 فروری 2013
وقت اشاعت: 9:58

ایک گلا س چقند ر کا جو س قوت بر داشت بڑ ھاتا ہے

لندن…این جی ٹی…برطانوی محقیقین نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ روزانہ ایک گلاس چقندر کا جوس پینے سے قوت برداشت میں اضافہ ہوتا ہے اور کام کرنے کی صلاحیت بھی بہتر ہوتی ہے۔ یہ تحقیق Applied Physiologyجرنل میں شائع ہوئی ہے جو Uniersity of Exeter's School of sport and Health Sciences کے پر و فیسراینڈی جونز نے کی ہے۔ ان کے مطابق یہ جوس ایتھلیٹس کیلئے بھی بہت کارآمد ہے۔ محقیقین نے 19سے 38سال کی عمر کے 8افراد کو چھ روز تک روزانہ 500ملی لیٹر چقندر کا جو س پلایا اور مقررہ وقت کے بعد 16فیصد بہتر نتائج حا صل کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.