تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
28 فروری 2013
وقت اشاعت: 23:35

خیبرپختونخوامیں پولیوکاایک اورکیس سامنے آگیا

پشاور…خیبرپختونخوامیں پولیوکاایک اورکیس سامنے آیاہے، جس کے بعد رواں سال ملک بھرمیں پولیو کیسزکی تعدادچارہوگئی ہے۔ چیف سیکریٹری پولیومانٹیرنگ سیل کے ذرائع کے مطابق ضلع مردان کے گاوٴں سالارکلے میں اڑھائی سالہ بچے حذیفہ میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جس کے بعدسال 2013ء میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد چارہوگئی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں رواں سال کایہ تیسراپولیوکیس ہے۔ ذرائع کے مطابق حذیفہ کے والدین نے اسے پولیوکے قطرے پلوانے سے انکارکیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.