تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
4 مارچ 2013
وقت اشاعت: 8:13

امریکا میں پیدائشی طور پر ایڈز سے متاثرہ بچی کا کامیاب علاج

واشنگٹن …امریکا میں پیدائشی طور پر ایڈز سے متاثرہ بچی کا کامیاب علاج کرلیا گیا۔ ریاست میسی سپی میں پیدا ہونے والی بچی پیدائشی طور پر ہی ایچ آئی وی سے متاثر تھی۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ بچی کا کامیاب علاج دواوٴں کے ذریعے کیا گیا۔ پیدائش کے فوری بعد بچی کا علاج شروع کیا گیا اور اٹھارہ ماہ تک علاج کے بعد تقریبا دس ماہ ڈاکٹرز کا بچی سے کوئی رابطہ نہیں رہااور اس دوران بچی نے ایڈز کی کوئی دوا نہیں لی۔تاہم اب بچی کے خون کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا جس میں ایڈز کی کوئی علامت نہیں ملی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.