تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
5 مارچ 2013
وقت اشاعت: 6:13

پشاور : سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ

پشاور…پشاور میں جاری سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔پولیس حکام کے مطابق ہر تھانے کی حدود میں 20 سے 25 پولیو ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ جن کی سیکورٹی کی ذمہ داری متعلقہ ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نبھا رہے ہیں۔ ہر ٹیم کے ساتھ تین اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ نواحی علاقوں اور دیگرحساس علاقوں میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جاسکے۔ پولیس کے مطابق مہم 6 مارچ تک جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.