تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
6 مارچ 2013
وقت اشاعت: 1:57

موٹاپے سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے تو خوفناک فلمیں دیکھیں

لندن…این جی ٹی…اب موٹے افراد کیلئے دبلا ہوناکچھ مشکل نہیں بس انہیں فاقے اور ورزش کرنا چھوڑ کر ڈراؤنی فلمیں دیکھنا اپنا معمول بنانا ہو گا۔ برطانیہ کی ایک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق خوفناک فلمیں دیکھنے سے انسانی جسم کی چربی پگھلتی ہے ۔ایسے لوگ جو ڈیڑھ گھنٹے دورانیے کی ڈراؤ نی فلم دیکھتے ہیں ان کے جسم سے 113کیلوریز برن ہو جاتی ہیں جو تقریباً آدھے گھنٹے تک کی جانے والی چہل قدمی کے برابر ہے۔کچھ فلمیں تو موٹے افراد کیلئے زیادہ ہی مفید ہیں جن میں سرِ فہرست ہالی ووڈ فلم دی شائننگ ہے جو 184 تک کیلوریز برن کردیتی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر فلم Jaws 161کیلوریزاور ایگزارسٹ 158کیلوریز برن کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر موجودہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.