7 مارچ 2013
وقت اشاعت: 2:57
شیر خوار بچوں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال دمے کا باعث
کنیکٹیکٹ…این جی ٹی…امریکی ریاست Connecticutکی Yale Universityکے طبی و تحقیقی ماہرین نے اپنے حالیہ مطالعے سے انکشاف کیا ہے کہ شیر خوار بچوں کو اینٹی بائیوٹک ادویات دینے سے ان کے دمے میں مبتلا ہوجانے کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق چھ ماہ سے کم عمر بچوں کو اینٹی بائیوٹک ادویات استعمال کروانے سے ان میں دمے میں مبتلا ہوجانے کے خدشات میں دو تہائی اضافہ ہوجاتاہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ اس مطالعے سے حاصل ہونے والی مفید معلومات سے مستقبل میں ڈاکٹرز غیر ضروری اینٹی بائیوٹک کورسس کروانے سے گریز کریں گے۔