تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
15 مارچ 2013
وقت اشاعت: 5:42

خواتین صبح کے وقت زیادہ چڑچڑی ہوتی ہیں، تحقیق

نیویارک …این جی ٹی …اگر آپکی اہلیہ صبح کے اوقات میں انتہائی چڑچڑی اور بد مزاج ہو رہی ہوں تو غصہ نہیں کریں کیونکہ یہ تو ایک فطری عمل ہے۔ امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق مردوں کے مقابلے میں خواتین صبح کے وقت زیادہ بد مزاج اور چڑ چڑ ی ہو رہی ہوتی ہیں۔ تحقیق میں مزیدواضح کیا گیا کہ مردوں کی نسبت خواتین کو زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے اور نیندپوری نہ ہونے کا نتیجہ بد مزاجی اور غصے کی صورت میں نکلتاہے۔ خواتین نیند کی کمی کے باعث ناصرف ذہنی ا ور جسمانی طور پر متاثر ہوتی ہیں بلکہ امراضِ قلب،نفسیاتی عارضے، مایوسی اور ڈپریشن میں بھی مبتلا ہو جاتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.