تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
15 مارچ 2013
وقت اشاعت: 12:23

پاکستان میں موٹاپے کا شکار بچوں کی تعداد میں 10فیصد اضافہ

کراچی…آج صارفین کے حقوق کا دن منایا جارہا ہے۔لیکن پاکستان میں کچھ کمپنیوں نے صارف کی صحت کا حق نظر انداز کرتے ہوئے ایسی اشیا متعارف کرائیں۔ جن سے ایسے بچے جن کا وزن بہت زیادہ ہے ان کی تعداد میں دس فیصد تک اضافہ ہو گیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق کھانے پینے میں بے احتیاطی کے باعث ملک میں بچوں کی صحت پر سب سے زیادہ برا اثر پڑا ہے۔ اور ان میں موٹاپا بڑھتا جارہا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق موٹاپے کے باعث بچے کئی خطرناک بیماریوں میں بھی مبتلاہوسکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں غیر معیاری فوڈ پروڈکٹس بچوں میں موٹاپے کی بڑی وجہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.