23 مارچ 2013
وقت اشاعت: 12:48
ٹی بی کے حوالے سے آگاہی،پشاور میں واک کا اہتمام
پشاور…ٹی بی کے مرض کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لئے پشاور میں ڈاکٹروں نے واک کا اہتمام کیا اس موقع پرفضاء میں کبوتر چھوڑے گئے۔واک میں ڈاکٹروں، نرسوں اورصحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔واک کے شرکاء نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر ٹی بی سے متعلق شعور بیدار کرنے کے حوالے سے نعرے درج تھے۔واک کے شرکاء نے فضا ء میں کبوتر بھی چھوڑے۔ان کاکہنا تھا کہ ٹی بی لاعلاج مرض نہیں ہے اور اس پر مکمل قابو پانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔