تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
26 مارچ 2013
وقت اشاعت: 19:33

خیبرپختونخوامیں ہیپاٹائٹس سی کی غیرمعیاری ویکسین کے استعمال کاانکشاف

پشاور…خیبرپختونخوامیں ہیپاٹائٹس سی کی غیرمعیاری ویکسین کے استعمال کاانکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سربراہ ہیپاٹائٹس پروگرام، سینئراینالسٹ ڈرگ لیبارٹری اور سینئرڈرگ انسپکٹرغفلت کے مرتکب ہوئے ہیں، محکمہ صحت نے تینوں افسران کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ویکسین بینظیرانکم سپورٹ پروگرام اورہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت خریدی گئی تھیں۔ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے کی پیپاٹائٹس سی کی ویکسین غیرمعیاری تھی، ویکسین کاتجزیہ مستندلیبارٹری کے بجائے نجی لیبارٹری سے کرایاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.