28 مارچ 2013
وقت اشاعت: 2:6
پشاور اور کوئٹہ میں سیوریج کے پانی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق
پشاور… پشاور اور کوئٹہ میں سیوریج کے پانی میں پولیو کا خطرناک ترین وائرس پی ون پایا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے مارچ کے پہلے ہفتے میں ملک کے تیرہ شہروں سے سیوریج کے پانی کے نمونے حاصل کئے تھے، جن کے لیبارٹری ٹیسٹ کے بعدپشاور اور کوئٹہ میں سیوریج کے پانی میں پولیو کے خطرناک ترین وائرس پی ون کی تصدیق ہوگئی ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقوں یونیورسٹی ٹاوٴن، جہانگیر آباد، شاہین ٹاوٴن اور ملحقہ علاقوں سے سیوریج کے پانی کے نمونے لئے گئے تھے۔ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ لاہور، کراچی ، فیصل آباد اور راولپنڈی سمیت دیگرشہروں سے بھی سیوریج کے پانی کے نمونے حاصل کئے گئے تاہم ان شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔