2 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:46
عالمی ادارہ صحت نے پشاورمیں انسداد پولیو مہم غیر تسلی بخش قراردے دی
پشاور…عالمی ادرہ صحت نے انسداد پولیو کے لئے پشاور کو انتہائی حساس قراردیتے ہوئے صور ت حال کو تشویش ناک قرار دیا ہے جب کہ کراچی اور کوئٹہ میں انسداد پولیو میں بہتری آئی ہے۔عالمی ادراہ صحت کے مطابق 2013 کی انسداد پولیو مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں دو لاکھ پچیس ہزار بچے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے جن میں سے صر ف ستر ہزار کا تعلق پشاور سے تھا۔عالمی ادراہ صحت کے مطابق پشاور میں پولیو کا خطرناک وائرس پی ون مسلسل پھیل رہا ہے۔اس سال خیبر پختونخوا میں پولیو کے تین کیسزز سامنے آئے جن کا تعلق پشاور کے وائرس سے تھا۔عالمی ادارہ صحت نے پشاور میں انسداد پولیو مہم کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔