تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:38

قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کا 15اپر یل سے آغاز

پشاور…قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم 15اپر یل سے شروع کی جا رہی ہے،تاہم امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر شمالی اور جنو بی وزیرستان کو مہم سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ای پی آئی فاٹا حکام کے مطا بق قبا ئلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن کیلئے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم نہیں کی جا رہی۔ جس کے باعث دو لا کھ سے زیادہ بچے پو لیو سے بچاؤ کے قطروں سے محروم رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.