تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:8

خواتین میں بلیک کافی پینے سے ذیابیطس خطرات کم ہو جاتے ہیں،تحقیق

پیرس …خواتین میں بلیک کافی پینے سے ذیابیطس لاحق ہونے کے خطرات کم ہو جاتے ہیں تاہم دوپہر کے کھانے کے وقت کافی پی کر اس سے زیادہ فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ یورپین نیوٹریشن سروے کے مطابق کافی پینے سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ اس سروے کے لیے 69,532 فرانسیسی خواتین پر تحقیق کی گئی۔ ان خواتین کی عمریں 41 سے 72 سال کے درمیان تھیں۔ اس عرصہ میں 1,415 کو ٹائپ ٹو ذیابیطس لاحق ہوئی۔27 فیصد خواتین جو دن میں کافی کے 3 کپ پیتی تھیں، انھیں ذیابیطس کے خطرات کم لاحق ہوئے۔ سروے میں کافی پینے کے وقت کا خاص طور مطالعہ کیا گیا اور دیکھا گیا کہ دوپہر کے کھانے کے وقت کافی پینے والوں میں ذیابیطس لاحق ہونے کے خطرات 33 فیصد تک کم ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.