13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 23:1
دنیا میں رحم کی پہلی کامیاب پیوند کاری کرانے والی ترک خاتون امید سے
استنبول…دنیا میں رحم کی پہلی کامیاب پیوند کاری کرانے والی ترک خاتون امید سے ہو گئی ہیں۔ ترکی کے شہر اناطولیہ میں 22 سالہ ڈیریا سرت رحم مادر کی پیوند کاری کرانے والی دنیا کی پہلی خاتون ہیں۔ انہیں یہ اگست 2011ء میں ایک خاتون نے عطیہ کیا تھا۔ ڈیریا سرت کوبعد میں آئی وی ایف ٹریٹمنٹ دیا گیا تھا۔جس سے وہ امید سے ہو گئیں ۔ ڈیریا سرت پیدائشی طور پر رحم سے محروم تھیں ۔ دنیا میں ہر 5 ہزار میں سے ایک عورت اس محرومی کاشکارپیداہوتی ہے جبکہ ہزاروں خواتین کینسر یا دیگر بیماریوں کی وجہ سے رحم نکلوانے پرمجبور ہوجاتی ہیں۔