تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
14 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:9

پنجاب میں خسرہ کی وبا سندھ سے آئی، 40 بچے ہلاک، سلیمہ ہاشمی

لاہور…نگران وزیر صحت پنجاب سلیمہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ صرف 57 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن ہوتی ہے جو باعث شرم ہے۔ صحت کے اخراجات کہیں اور لگا دیئے جاتے ہیں۔پنجاب میں خسرہ کی وبا ء سندھ سے آئی اب تک 40 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیمہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ 24 سے 30 اپریل تک صوبہ بھر میں خسرے کی ویکسی نیشن کا ہفتہ منایا جائے گا۔ جبکہ جون سے صوبے بھر کے 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن مہم کا آغاز ہو گا۔ نگران وزیر صحت کا کہنا تھا کہ اس وقت 57 لاکھ سے زائد ویکسین موجود ہے جو ضرورت مند بچوں کو مفت مہیا کی جائیں گی۔ خسرے کے حوالے سے اب والدین کو بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.