15 اپریل 2013
وقت اشاعت: 2:32
بلوچستان کے تیس اضلاع میں انسداد پولیو کی قومی مہم آج سے شروع ہوگی
کوئٹہ…بلوچستان کے تیس اضلاع میں انسداد پولیو کی قومی مہم آج سے شروع ہورہی ہے جو سترہ اپریل تک جاری رہے گی۔ ای پی آئی بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر انور نے جیو نیوز کو بتایا کہ سہ روزہ انسداد پولیو کے دوران صوبے بھر میں پندرہ لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔۔ڈاکٹرانور نے بتایا کہ صوبے کے تیس اضلاع میں انسداد پولیو مہم کی ویکسین پہنچادی گئی ہے جبکہ تمام اضلاع میں پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے ضلعی انتظامیہ سے مدد لی گئی ہے۔