تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
16 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:45

جھنگ میں خسرہ سے بچہ جاں بحق، تعداد10ہوگئی

جھنگ…جھنگ کے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں خسرے کے مرض میں مبتلا ایک اور بچہ دم توڑ گیا ،خسرے کے وبا ئی مرض سے انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد دس ہو گئی۔اسپتال ذرا ئع کے مطا بق بستی رسول آباد کے رہا ئشی غلام شبیر کھو کھر کے چھ سالہ بیٹے مزمل شبیر اور تین بیٹیوں سونیا ، ما ریہ اور کنول کو خسرے کے مرض کی شکایت ہو ئی اور طبیعت زیا دہ خراب ہو جا نے پر انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لا یا گیا لیکن چھ سالہ مزمل شبیر ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں دم توڑ گیا جبکہ اس کی تینوں بہنوں کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔جھنگ میں خسرہ سے انتقال کر جانے والے بچو ں کی تعداد 10 ہوگئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.