تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
17 اپریل 2013
وقت اشاعت: 3:25

امریکی سائنسدانوں کا کارنامہ، دنیا کا پہلا گردہ تیار

میسا چوٹس… این جی ٹی… گردوں کے عارضے میں مبتلا افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ امریکی ریاست میساچوسٹس کے جنرل اسپتال میں سائنسدانوں نے لیبارٹری میں دنیا کا پہلا گردہ تیارکرلیا ہے۔آکسیجن سے بھرے بائیو ریکٹرز مین تیار کیے گئے یہ گردے عام انداز میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جنہیں طب کی دنیا میں اہم سنگِ میل قرار دیا جارہاہے۔ حال ہی میں طبی جرنل نیچر میڈیسن میں منظرِ عام پر آنے والے امریکی سائنسدانوں کے تحقیقاتی مطالعے کے مطابق لیبارٹری میں سائنسی طریقہ کار کے ذریعے تیار کیے گئے ان گردوں کی چوہوں کے جسم میں کامیاب پیوند کاری کی جاچکی ہے۔چوہوں کے جسم میں لگائے گئے یہ گردے جسمانی نظام میں پوری طرح فٹ ہونے کے بعد خون کو صاف اورفضلہ مادے کو خارج کرنے میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ جانوروں پر کامیاب تجربے کے بعد اب سائنسی طریقے سے تیار کیے گئے ان گردوں کوگردوں کی خرابی کے شکار مریضوں کے لیے بھی تیار کیا جاسکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.