20 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:12
خسرہ کی وبا سے بچاوٴ، آگاہی مہم اور ویکسی نیشن پیر سے شروع ہوگی
لاہور … لاہور کے تمام ٹاوٴنز میں پیر سے خسرہ کی وباء سے بچاوٴ کیلئے بھرپور آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔ ڈی سی او لاہور رضوان محبوب نے خسرہ سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آگاہی مہم کے دوران بچوں کی ویکسی نیشن بھی کی جائے گی، تعلیمی اداروں میں سیمینارز، واکس اور دیگر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ ڈی سی او کا کہنا تھا کہ یونین کونسلز کے دفاتر میں برتھ سرٹی فکیٹ جاری کرنے سے قبل اس بات کو کنفرم کیا جائے کہ بچے کو خسرہ اور دیگر بیماریوں سے بچاوٴ کیلئے ویکسی نیشن دی گئی ہے کہ نہیں۔