تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
20 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:22

لاہور : خسرہ سے مزید3 بچے جاں بحق، تعداد 61 ہوگئی

لاہور … لاہور میں آج خسرہ سے متاثرہ مزید 3 بچے دم توڑ گئے، اس طرح چلڈرن اسپتال میں جنوری سے اب تک جاں بحق بچوں کی تعداد 31 اور میوا سپتال میں 30 ہوگئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران چلڈرن اسپتال میں خسرہ کے مزید 9 کیسز لائے گئے، ان میں سے وہاڑی کی رہائشی 3 سالہ فاطمہ دم توڑ گئی، میو اسپتال میں خسرہ کے 30 متاثر ہ بچے لائے گئے، ان میں سے 2 متاثرہ بچے جاں بحق ہوگئے۔ان بچوں میں 3 ماہ کا بسم اللہ اور 3سال کا ذیشان شامل ہیں۔ میواسپتال میں جنوری سے اب تک خسرہ سے متاثرہ 30 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، لاہور کے دونوں بڑے اسپتالوں میں 4ماہ کے دوران 61 بچے خسرہ کے باعث انتقال کر چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.