تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
24 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:50

لاہور میں رواں سیزن کا پہلا ڈینگی مریض سامنے آ گیا

لاہور…لاہور میں رواں سیزن کا ڈینگی کا پہلا مریض سامنے آ گیا۔ اٹھارہ سالہ محمد حشام کی میڈیکل رپورٹ نے ڈینگی بخار کی تصدیق کر دی۔گلبرگ لاہور کے رہائشی اٹھارہ سالہ محمد حشام کو دو روز پہلے بخار اور سردرد کی شکایت ہوئی۔ ابتدائی علاج سے افاقہ نہ ہوا۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر ٹیسٹ کرائے تو ڈینگی بخار کی تصدیق ہو گئی۔ محمد حشام کے پلیٹ لیٹس نارمل کی کم سے کم سطح پر پہنچ چکے تھے۔ ڈینگی میں مبتلا حشام نے بتایا کہ وہ دو روز تک بخار کی عام دوا کھاتے رہے تاہم کمزوری زیادہ محسوس ہونے پر انہوں نے ڈینگی بخار کے ٹیسٹ کرائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.