تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:18

صحت کی سہولیات کا فقدان، ملک میں ہر منٹ ایک بچہ موت کا شکار

کراچی … پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں ہر منٹ میں ایک بچہ صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث ہیضہ اور سانس کی بیماریوں کا شکار ہوکر موت کے منہ میں چلا جا تا ہے۔ پی ایم اے ہاوٴس کراچی میں سالا نہ رپورٹ کے اجراء کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن سینٹر کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مرزا علی اظہر کا کہنا تھا کہ ملک میں سالانہ 3 لاکھ خواتین دوران حمل انتقال کر جا تیں ہیں جبکہ غذائی قلت کی وجہ سے سالانہ 4 لاکھ شیر خوار بچے ایک سال کی عمر تک نہیں پہنچ پاتے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت 8 لاکھ جبکہ کراچی میں ایک لاکھ سے زائد اتائی ڈاکٹرز موجود ہیں۔ پی ایم اے نے مطالبہ کیا کہ صحت کے شعبہ کا بجٹ 5 فیصد تک بڑ ھا یا جا ئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.