تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
27 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:24

پاکستان : ہر 6 میں سے ایک شخص پٹھوں، جوڑوں اور ہڈیوں کے مرض میں مبتلا

کراچی … طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اچھی خوراک، ورزش اور آگاہی نہ ہو نے کے باعث ہر 6 میں سے ایک فرد پٹھوں، جوڑوں اور ہڈیوں کے مختلف امراض میں مبتلا ہے۔ کراچی کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سوسائٹی فار رہماٹولوجی کی جانب سے 2 روزہ بین الااقوامی کانفرنس سے خطاب میں سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر احمد اقبال مرزا نے بتایا کہ عوام الناس میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ بہت تاخیر سے ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں جس کے باعث کئی موت کا شکار ہوجاتے ہیں۔ کانفرنس میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت امریکا و کینیڈا سے تعلق رکھنے والے رہماٹولوجسٹ نے شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.