تازہ ترین سرخیاں
 صحت 
3 مئی 2013
وقت اشاعت: 5:43

مٹھیاں بھینچنے سے دماغ کی کارکردگی اور حافظہ بہتر ہوتا ہے،تحقیق

نیویارک…ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ مٹھیاں بھینچنے سے دماغ کی کارکردگی اور حافظہ بہتر ہوتا ہے۔ایک امریکی یونویرسٹی میں کی گئی تحقیق کے مطابق کوئی بھی نئی چیز سیکھنے سے پہلے 90 سیکنڈ تک دائیں ہاتھ کی مٹھی بھینچ کر رکھی جائے تو وہ بات حافظے میں باآسانی محفوظ رہتا ہے اسی طرح کوئی چیز یاد کرنے کے لیے بائیں ہاتھ کی مٹھی 90 سیکنڈ تک مضبوطی سے بند رکھی جائے تو وہ چیز یاد آجاتی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مٹھیاں بھینچنے سے دماغ کے وہ حصے متحرک ہوجاتے ہیں جو حافظے کے عمل سے وابستہ ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.