1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:40
ڈی پی او ننکانہ صاحب کی موت کی تصدیق
اے آر وائی - ننکانہ : آئی جی پنجاب نے ڈی پی او ننکانہ صاحب کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ شہزاد وحید کے والد، آر پی او شیخوپورہ رائے الطاف، اور سابق آئی جی سندھ رانا مقبول موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
آئی جی آفس سے جاری ہونے والے بیان میں ڈی پی او ننکانہ صاحب کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایکسپرٹ ٹیم موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کررہی ہے۔ تفتیش کے بعد معلوم ہوگا کہ خودکشی گھریلو وجوہات کی بنا پر کی گئی، یا کوئی اور معاملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈی پی او شہزاد وحید کو حسب معمول صبح 6 بجے بیڈ ٹی دی گئی، ان کی دوسری اہلیہ ایس پی فیصل آباد رانا مسرورکی بیٹی، اور سابق آئی جی سندھ رانا مقبول کی بھتیجی ہیں، جو صبح لاہور روانہ ہوگئیں۔ نو بجے ان کے اردلی نے انہیں سگریٹ کا پیکٹ لاکر دیا جس کے کچھ دیر بعد ان کی رہائش گاہ سے فائرنگ کی آواز آئی۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے سرکاری پستول سے کنپٹی پر گولی ماری تھی ۔ پولیس افسروں نے ان کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔