4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:13
فیصل آباد:سخی سرور مزار پر حملوں کیخلاف مظاہرہ
اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد میں سخی سرور مزار پر خود کش حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کا کہناتھا کہ حکومت سیکیورٹی کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے۔
پریس کلب کے باہر تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر دہشت گرد حملوں کے خلاف نعرے درج تھے۔دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مزاروں اور دینی مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔