تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
4 اپریل 2011
وقت اشاعت: 18:40

کراچی:عوامی نیشنل پارٹی کا تاجروں کی حمایت کا اعلان

اے آر وائی - کراچی : عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے کہا ہے کہ حکومت نے بھتہ خوری کیخلاف تاجروں کو مطمئن نہیں کیا تو کراچی چیمبر اور کراچی تاجر اتحاد کی ہڑتال کی حمایت کریں گے .



اے این پی سندھ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کراچی چیمبر کی جانب سے بھتہ خوروں کے خلاف مطالبات کے لئے حکومت کو دس نکاتی ایجنڈا دینا قابل ستائش اقدام ہے۔ تاجر برادری اپنی صفوں میں بھتہ مافیا کیخلاف اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھتہ انڈسٹری کے خلاف جذباتی فیصلوں کے بجائے ٹھوس اور پائیدار اقدامات خود تاجر برادری کے مفاد میں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.