تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:59

فیصل آباد شہری حکومت کی ناقص کاکردگی، دو بچے جاں بحق

اے آر وائی - فیصل آباد : فیصل آباد میں کھلے مین ہول بچوں کیلئے موت کے کنویں بن گئے ہیں۔ مزید دو بچے ان مین ہولز میں گرکر جاں بحق ہوگئے۔



فیصل آباد شہر کی سڑکوں پر مین ہولز کھلے ہیں۔ شہری حکومت کی طرف سے ان پر ڈھکن نہ لگانے کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں۔ گذشتہ تین سال کے دوران ان میں گرکر اکیس بچے جاں بحق ہوچکےہیں جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ آئے دن ٹریفک حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔



شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ کئی مرتبہ شہری حکومت کی توجہ دلانے کیلئے احتجاجی مظاہرے بھی کرچکے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ دوسری جانب شہری حکومت کا کہنا ہے مین ہولز کے ڈھکن منشیات کے عادی افراد اٹھاکر لے جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.