12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:3
گجرات:معمولی تنازعہ پرفائرنگ سےباپ اوردوبیٹے قتل
اے آر وائی - گجرات : گجرات میں معمولی تنازعہ پر نواحی گاؤں چکریاں میں باپ سمیت دو بیٹوں کوفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھانہ کنجاہ کے علاقہ چکریاں میں واقع اس وقت پیش آیا جب حاجی عزیز احمد گھر سے اپنے ڈیرے پر جا رہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے خود کار اسلحہ سے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کی آوازسن کرمقتول کابیٹا جب موقع پرپہنچا تواسے بھی گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا باپ اور بھائی کے قتل کی اطلاع پر دوسرا بیٹاغضنفر اپنے والد اور بھائی کی جانب دوڑا تو ملزمان نے اس پربھی فائرنگ کردی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ پولیس نے دو نامعلوم ملزمان سمیت سات افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔