1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:2
ڈاکٹر کی غفلت سے جاں بحق خاتون کی نومولود بچی بھی چل بسی
اے آر وائی - کراچی : کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث اتوار کے روز جاں بحق ہونے والی خاتون کی نومولود بچی بھی دوران علاج دم توڑ گئی ۔ نیو کراچی کی رہائشی ماریہ عابد کو نو اپریل کو نجی اسپتال میں داخل کیا گیا
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی غفلت کے باعث خاتون جاں بحق ہوئیں ۔منگل کو خاتون کی نو مولود بچی بھی دم توڑ گئی جس پر اہل خانہ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور ملوث ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اسپتال انتظامیہ اور ڈاکڑز اپنا موقف دینے سے انکار کر رہے ہیں جبکہ واقعے کا مقدمہ اسپتال کی ڈاکٹر کے خلاف گلبرگ تھانے میں درج کر لیا گیا ۔