1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:4
اے این پی کا سانحہ 12 مئی کے متعلق احتجاجی جلسے کا اعلان
اے آر وائی - کراچی : عوامی نیشنل پارٹی سندھ نے سانحہ بارہ مئی کے سلسلے میں پندرہ مئی کو کراچی میں احتجاجی جلسہ عام کا اعلان کیا ہے کراچی میں باچاخان مرکز سے جاری بیان میں اے این پی نے کہا ہے کہ جلسہ بختیاری یوتھ سینٹر ناظم آباد میں کیا جائے گا۔
اے این پی کےترجمان کےمطابق احتجاجی جلسے کے فیصلہ بارہ مئی کے المناک سانحے کو چار سال گذرنے کے باوجودکوئی پیش رفت نہ ہونے پر کیا گیا ہے۔
فیصلہ کیاگیا ہےکہ چیف جسٹس سے اہلیان کراچی سے اپیل کی جائے گی کہ عدلیہ کی آزادی کیلئے کراچی کے عوام کی قربانیوں کو نظر انداز کرنے کے بجائے انصاف فراہم کیا جائے۔